May 4, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/rubbernurse.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
عريس و عروس قيادة سيارة - تعبيرية آيستوك

مصری بحیرہ گورنری میں شادی کے دوران دلہن کی گاڑی نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں دلہن کی سہلی ہلاک اور دلہن شدید زخمی ہوگئی۔

اس واقعے نے پورے ملک میں شدید صدمےکی لہر دوڑا دی اور شادی کے دونوں خاندانوں میں خوشی ماتم میں بدل گئی۔

بحیرہ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی سکیورٹی سروسز کو رشید پولیس اسٹیشن سے اطلاع ملی کہ مرکز کے دائرہ اختیار میں دیبی گاؤں کے سامنے ایک کار الرشیدیہ نہر میں گر گئی ہے۔

دلہن کی سہیلی کا انتقال

حادثے کے نتیجے میں دلہن کی سہلی 25 سالہ نورھان جاں بحق جبکہ دولہا احمد اور دلہن شیمہ شدید زخمی ہوگئیں جنہیں علاج کے لیے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کے بعد لوگوں نے نہرمیں پھنسے دلہا اور دلہن کو زخمی حالت میں نکال لیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ڈرائیور کے علاوہ تینوں زخمیوں کو رشید سینٹر کے ایک نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا اور حادثے کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

دلہن کی حالت نازک

تفصیلات کے مطابق دلہن مطوبس شہر میں بیوٹی پارلرسے اپنی سہیلی نورھان اور اس اپنے دولہا کے ہمراہ دیبی گاؤں جا رہے تھے۔ گھر سے تھوڑے فاصلے پر ان کی کار حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی اور نہر میں جا گری۔

لوگوں نے کار میں موجود دلہا، دلہن اور اس کی سہیلی کوباہر نکالا، تاہم دلہن کی سہیلی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ دلہن بھی شدید چوٹیں آئیں اور بعد میں اسے ایک پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس کی حالت فی الحال تشویشناک ہے جبکہ دولہا کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *