May 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/rubbernurse.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
4275016-1575430943

بحیرہ احمر میں حوثیوں نے میزائل حملہ کر کے ایک تجارتی جہاز کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ بات بحری سکیورٹی سے متعلق حکام نے جمعہ کے روز بتائی ہے۔ حکام کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں کئی ماہ پر پھیلی اپنی کارروائیوں کا دائرہ بڑھا لیا ہے ۔

حکام کے مطابق حوثیوں نے جس جہاز کو نشانہ بنایا ہے اس کا عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا ہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ نیز حملے کے بعد بھی جہاز اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہا ہے۔ برطانوی میری ٹائم آپریشن کے مطابق تجارتی جہاز کو میزائل کے ذریعے نقصان پہنچا ہے۔

تاہم یمنی حوثیوں نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ایران کے حمایت یافتہ یہ حوثی غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پچھلے چار ماہ سے یہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

یمنی حوثی اب تک امریکی، اسرائیلی اور برطانوی جہازوں سمیت کئی ملکوں کے جہازوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ امریکہ اور برطانیہ نے بھی اپنے فضائی حملوں سے یمن کے اندر کئی حوثی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم حوثیوں کی جنگی صلاحیت کو کمزور نہیں کیا جاسکا۔

منگل کے روز حوثی رہنما عبد المالک الحوثی نے کہا تھا کہ اپنے حملوں کا دائرہ بڑھا رہے ہیں تاکہ ان جہازوں کو بھی نشانہ بنا سکیں جو اپنا روٹ بدل کر افریقی بندرگاہ ‘کیپ آف گڈ ہوپ‘ کے راستے آمدورفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *