May 5, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/rubbernurse.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Aid landing by sea in Gaza

پینٹاگون نے منگل کو کہا کہ امریکہ غزہ کے لیے اشد ضروری امداد کی ترسیل بڑھانے کی غرض سے “بہت جلد” ایک پشتے کی تعمیر شروع کر دے گا۔

چھوٹا سا ساحلی علاقہ غزہ چھ ماہ سے زیادہ طویل اسرائیلی بمباری اور حماس کے خلاف زمینی کارروائیوں کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے جس سے شہری آبادی کو زندہ رہنے کے لیے انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے صحافیوں کو پشتے کی تعمیر کے لیے سامان لے جانے والے آبی جہاز کے حوالے سے بتایا، “تمام ضروری بحری جہاز بحیرۂ روم کے علاقے کے اندر ہیں اور تیار کھڑے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا، “ہم بہت جلد تعمیر شروع کرنے کے لیے پوزیشن میں ہیں۔”

یہ سہولت بڑے جہازوں سے چھوٹے جہازوں میں امداد کی منتقلی کے لیے ساحل سے دور ایک پلیٹ فارم اور اس امداد کو ساحل پر لانے کے لیے ایک پشتے پر مشتمل ہوگی۔

ان منصوبوں کا اعلان امریکی صدر جو بائیڈن نے سب سے پہلے مارچ کے اوائل میں کیا تھا جب اسرائیل نے زمینی امداد کی فراہمی روک دی تھی۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ اس کوشش میں غزہ میں “مزید فوجیوں کی آمد” شامل نہیں ہو گی لیکن امریکی فوجی پشتے کی تعمیر کے لیے محصور علاقے کے قریب ہوں گے جس کے لیے اسرائیلی افواج نے انہیں زمین پر سکیورٹی فراہم کرنی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *