May 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/rubbernurse.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کو شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کی سزا مل کر رہے گی۔ انہوں نے اس امر کا اظہار بدھ کے روز کیا ہے۔ اسراییل اور ایران کے درمیان بڑھی ہوئی کشیدگی کے دوران یکم اپریل کو اسرائیل نے شامی دارالحکومت میں قونصل خانہ پر حملہ کر کے سات ایرانی ہلاک کیے جن میں دو پاسداران کے سینئیر کمانڈر تھے۔

خامنہ ای نے رمضان المبارک کے اختتام پر ایک تقریر میں کہا ‘ قونصل خانے پر حملہ ایران کی سرزمین پر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔ شیطانی رجیم نے یہ بہت بڑی غلطی کی ہے اسے اس غلطی کی سزا بھگتنا ہو گی۔ ‘

واضح رہے اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے بھی ایران کو خبر دار کیا یے کہ اس نے اپنی سرزمین سے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل بھی ایران کے اندر حملہ کر کے جواب دے گا۔ کاٹز کا یہ دھمکی امیز جواب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ ایکس ‘ پر سامنے آیا ہے۔

ایران کو فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کا زبردست حامی اور اسرائیل کا بد ترین دشمن خیال کیا جاتا ہے۔ حماس کے خلاف اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے دوران اب تک 33360؛سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ اسرائیلی حمایت ہافتہ حزب اللہ بھی اسرائیل کے ساتھ سات اکتوبر کے بعد سے مسلسل جھڑپوں میں مصروف ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *