May 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/rubbernurse.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
British Airways passenger plane prepares to land at Terminal 5 at Heathrow Airport in London. (Reuters)

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر دو مختلف کمپنیوں ورجن اٹلانٹک اور برٹش ایئرویز کے جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔ ایئر ویز نے بتایا ہے کہ سٹینڈ سے کھینچتے ہوئے ورجن اٹلانٹک جیٹ کا ‘ونگ ٹپ’ برٹش ایئرویز کے ہوائی جہاز سے ٹکرایا۔ یہ حادثہ ٹرمینل تین پر پیش آیا ہے۔

خیال رہے ہیتھرو ایئرپورٹ برطانیہ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

برٹش ایئرویز نے ایک بیان میں کہا ہے ‘انجینیئرنگ ٹیم جہاز کو دیکھ رہی ہیں۔ صارفین کو پریشانی سے بچانے کے لیے متبادل جہاز فراہم کر دیا گیا ہے۔’

ورجن اٹلانٹک کا کہنا ہے کہ بوئنگ 787-9 نے ابھی ایک پرواز مکمل کی تھی۔ ایئر فیلڈ کے دوسرے حصے میں لے جاتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ ترجمان ورجن اٹلانٹک نے کہا ‘حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہماری انجینئرنگ ٹیم طیارے کو دیکھ رہی ہے۔ تاہم واقعہ کے بعد کسی پرواز کے شیڈول میں تعطل پیش نہیں آیا ہے۔’

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *