May 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/rubbernurse.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Bulgarian police stand guard in downtown Sofia. (File photo: Reuters)

بلغاریہ کی پولیس نے فلسطینی تحریک مزاحمت سے وابستگی کے شبہ میں چار افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ان مشتبہ حماس کار کنوں کو جرمنی، ہالینڈ سے ماہ جنوری میں حراست میں لیے گئے تھے۔ اس بارے میں جرمن میڈیا اور بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق زیر حراست لیے گئے چار افراد میں سے تین مشتبہ افراد کو جرمنی میں 14 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ یورپ میں یہودیوں کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیاری کر رہے تھے جبکہ چوتھے مشتبہ شخص کو ہالینڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

جرمن پراسیکیوٹر کے مطابق چاروں افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اسلحے کے ساتھ تھے اور دہشتگردانہ کاروائی کے لیے بالکل تیار تھے۔

جرمنی کے جریدے ‘ڈیر سپیجل’ نے بدھ کے روز یہ رپورٹ کیا ہے کہ پولیس نے ان سے پستولوں کی تصاویر، اسلحہ اور گولیوں والے میگزینز کے علاوہ موبائل فون قبضے میں لیے ہیں۔

جرمن ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بلغاریہ میں اسلحہ کا ایک ذخیرہ ملا ہے۔ جرمنی کے پراسیکیوٹر نے ماہ دسمبر میں کہا تھا کہ چاروں مشتبہ افراد کا تعلق عرب دنیا اور ہالینڈ سے ہے۔ ان میں سے ایک مصری شہری ہے، ایک لبنانی اور ایک ڈچ شہری ہے۔

ایک مشتبہ شخص کا نام عبد الحمید ہے۔ اس پر الزام ہے کہ یہ شخص حماس لیڈروں کے ساتھ یورپ میں اسلحہ خریداری کی کوشش میں شامل رہا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *