April 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/rubbernurse.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
سامح شکری

مصر نے غزہ میں جاری جنگ روکنے لیے انسانی بنیادوں پر سلامتی کونسل میں پیش کی گئی جنگ بندی کی قراردادوں کو امریکہ کی طرف سے بار بار ویٹو کرنے کی مذمت کی ہے۔

قاہرہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی روکنے کے لیے امریکی ویٹو کا استعمال ’بلا جواز‘ ہے۔

جمعرات کو برازیل میں جی 20 اجلاس کے موقع پر مصری وزیر خارجہ سامح شکری اور ان کے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے درمیان ملاقات کے دوران شکری نے امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بدترین انسامی المیہ پیدا ہو چکا ہے اور فوری جنگ بندی کی اشد ضرورت ہے۔ یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ امریکہ غزہ میں جنگ بندی کی قراردادوں کو بار بار ناکام بنا رہا ہے۔

مصری وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان سفیر احمد ابو زید نے بتایا کہ ملاقات میں غزہ کی پٹی کی صورت حال سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعے پر مصری وزیر خارجہ نے مکمل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ جنگ بندی غزہ میں جاری جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے، علاقائی کشیدگی کم کرنے ، قیدیوں کی رہائی کے لیے نتیجہ خیز مذاکرات کرنے اور قضیہ فلسطین کے دیر پا حل کے لیے بہترین آپشن ہے۔

شکری نے اپنے امریکی ہم منصب کو بتایا کہ مصر اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور فلسطینی رفح پر کسی بھی بڑے پیمانے پر حملے کے نتیجے میں ہونے والے سنگین خطرات سے خبردار کرتا ہے۔ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک آنے والی انسانی تباہی کا خطرہ ہے۔

قبل ازیں مصر اور سعودی عرب نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو دو ٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *