April 14, 2024
مقطع من فيديو الضرب

مصرمیں ایک اسکول کے استاد کی جانب سے ایک طالبہ پر پلاسٹک کے پائپ سے تشدد کے واقعے کے سامنے آنے کے بعد محکمہ تعلیم نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک استاد کلاس روم کے اندر ایک طالبہ کو “پلاسٹک کے پائپ” سے مارتا ہے۔ اس واقعے پر نے مصرکے عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مصری وزارت تعلیم اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف سے فوری ردعمل سامنے آیا اور استاد کے ہاتھوں طالبہ کی پٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے قاہرہ گورنری کے عمر بن عبدالعزیز اسکول میں پیش آنے والے واقعے کے بعد استاد کو تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ پھیلنے کے فوراً بعد وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا کہ فوری طور پرعین شمس ڈائریکٹوریٹ کے تعلیمی انتظامیہ کے قانونی امورکے محکمے سے تحقیقات کے لیے استاد کو بھیج دیا جائےگا۔

وزارت تعلیم ذرائع نے بتایا کہ ٹیچرکواس کے خلاف تحقیقات شروع ہونے کے بعد اسکول سے نکال دیا گیا ہے۔استاد کی جانب سے طالبہ پر تشدد کے دوران ایک دوسرے طالب علم نے اس کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید رد عمل سامنے آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *