April 15, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/rubbernurse.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Egypt’s Foreign Minister Sameh Shoukry. (WAM)

مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے پیر کے روز کہا ہے کہ امریکہ کو چاہیے کہ اسرائیل کو رفح میں فوجی زمینی حملے کے نتائج سے خبردار کرے کہ اسرائیل رفح میں داخل ہوا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔

وزیر خارجہ سامح شکری کا کہنا ہے کہ امریکہ رفح میں اسرائیلی داخلے کی مخالفت کرتا ہے۔ اس لیے اسرائیل کو واضح طور پر بتانا چاہیے کہ رفح میں اسرائیلی کارروائی کے نتائج کیا ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے ادارے ‘اونروا’ کے سربراہ فلپ لازارینی کے ساتھ نیوز بریفنگ میں شکری نے کہا ‘بیان بازی اور ریاست کی مخالفت کی حد تک رفح میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مخالفت کرنا کافی نہیں ہے۔ اسرائیل کو یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ رفح پر حملے کے نتائج کیا ہوں گے۔’

مصری وزیر خارجہ نے نیوز بریفنگ کے موقع پر انتباہ کرتے ہوئے کہا ‘رفح پر حملے کے نتائج اور انسانی جانوں کا نقصان تباہ کن ہوگا۔’

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *